لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کردیا۔

سی پی او کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں کھلاڑیوں پر ہونے والے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی،گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں میچ کھیلنے کے بعد واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ پولیس لائنز حملہ ، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگالیا

پولیس اور سی ٹی ڈی نے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گرد کمانڈر منظور کی لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔سی پی او کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles