اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بعض مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز موسم کی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق بعض علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی واپس لوٹے گی یا سردی قریب آگئی؟ موسم کا نیا نقشہ سامنے آگیا

بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مخصوص بالائی، وسطی اور شمالی علاقوں تک محدود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

editor

Related Articles