پارٹی رہنمائوں کے مشورے نظرانداز،سہیل آفریدی سوشل میڈیا ڈالر مافیا کے ہاتھوں بلیک میل،انتشار مارچ پر بضد

پارٹی رہنمائوں کے مشورے نظرانداز،سہیل آفریدی سوشل میڈیا ڈالر مافیا کے ہاتھوں بلیک میل،انتشار مارچ پر بضد

کے پی کے کے وزیر اعلٰی سہیل آفریدی سوشل میڈیا پر متحرک ڈالر مافیا کے ہاتھوں بلیک میل  ہوکر ان کے ہتھے چڑھ چکے ہیں جبکہ پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے دیے جانے والے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے انتشار مارچ پر بضد ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کے مشورے نظر انداز

سہیل آفریدی کی جانب سے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، تاہم پارٹی کے بعض رہنماؤں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز سامنے رکھی ہیں شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئر مین  کو خط  بھی لکھالیکن سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے خط ملا تو میں اسے ردی کی ٹوکری میں پھینکوں گا ۔

 انتشار مارچ پر اصرار

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف مشورے دیے جانے کے باوجود سہیل آفریدی لانگ مارچ کے فیصلے پر قائم ہیں اور ا نتشاری  مارچ کے انعقاد پر اصرار کر رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا مؤقف

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے دوران کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار کال دینے والے ہوں گے،شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی ہے۔

 پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کے معاملے پر اختلافات کھل کرواضح ہوچکے ہیں پارٹی کے سینئر رہنما مارچ کے حق میں نہیں اور اسے ملتوی کرانا چاہتے ہیں تاہم سہیل آفریدی مارچ کرنے اور امن وامان تباہ کرنے پر بضد ہیں ۔

editor

Related Articles