عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 41ہزار 636روپے ہوگئی ۔
اس کے ساتھ ساتھ دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 686روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 631روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 191 ڈالر کی سطح پرپہنچی ۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 6ہزار 578روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17روپے کے اضافے سے 5ہزار 639روپے پر آگئی ہے ۔


