غریب کیلئے گھر بنانا خواب بن کر رہ گیا ، سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان نے سیمنٹ کی قیمتوں کے حوالے سے نئے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ بیورو کے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 1340 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.50 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاری، ہزاروں میٹر نصب
شمالی علاقوں میں سیمنٹ بیگ کی اوسط قیمت 1300 روپے ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقے میں سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط قیمت 1204 روپے ہے جو کہ 3.5 فیصد اضافہ ہے۔ 20 جون کو کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 1166 روپے تھی۔