کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 17 خوارج ہلاک

کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 17 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 17 خوراج کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کرک میں تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر موجود علاقے میں ملا نذیر گروپ کے علاقے میں موجودگی کے اطلاع پر کیا گیا، 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے گرد انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ  10 خوارج کے شدید زخمی ہونے کی  اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی نہیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کا امن کسی کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع نے  بتایا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد علاقے سے واپسی پر علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کا زبردست خیرمقدم کیا اور آپریشن کرکے واپس آنے والے اہلکاروں کے ساتھ جشن منایا۔

وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

وزیراعظم شہباز شریف  نے ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے ، حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، دہشتگردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

editor

Related Articles