رمشا خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غائب، خوشحال خان کی ڈی پی تبدیلی سے قیاس آرائیاں تیز

رمشا خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غائب، خوشحال خان کی ڈی پی تبدیلی سے قیاس آرائیاں تیز

شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکارہ رمشا خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک سرچ کرنے پر ’’یوزر ناٹ فاؤنڈ‘‘ دکھا رہا ہے، جس کے بعد مداحوں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب اداکار خوشحال خان نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرتے ہوئے اپنی جگہ اہلیہ رمشا خان کی تصویر بطور ڈی پی لگا دی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین اسے محبت کا اظہار قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ رمشا خان کے اکاؤنٹ کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رمشا خان کا انٹرویو وائرل ،پرانا بیان حقیقت بن گیا

رمشا خان کے حوالے سے یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے شادی اور گھریلو زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھریلو ذمہ داریاں بھی ایک مکمل وقت کے کام کی طرح ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ کچھ اداکارائیں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ گھر اور بچوں کی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھاتی ہیں، تاہم ان کے مطابق وہ خود ایک وقت میں صرف ایک ہی کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شوبز انڈسٹری کے رویوں پرمامیا شجفر کے انکشافات

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ زیادہ کام کے دباؤ میں جذباتی ہو جاتی ہیں اور اسی وجہ سے مستقبل میں شادی کے بعد گھریلو زندگی کو ترجیح دینے کا سوچ سکتی ہیں۔

فی الحال رمشا خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بندش اور خوشحال خان کی جانب سے ڈی پی تبدیلی پر دونوں فنکاروں کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles