رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ مجھے حراست میں لے کر پوچھا گیا کہ آپ پیپلز پارٹی جوائن کریں گی یا (ن )لیگ ۔
تفصیلات کے مطابق شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ ایوان قابل احترام ہے ، طیبہ راجہ کو بالوں سے پکڑ کر بلا وجہ گھسیٹا گیا ۔ ہمیشہ حق کے لیے لڑنا میری زندگی کا مشن ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ امیروں کے ہسپتال لندن میں ہیں جہاں وہ اپنا علاج و معالجہ کروانے کے لیے جاتے ہیں ۔ پاکستان کے غریب عوام کیا کریں گے ،کہاں سے اپنا علاج کروائیں گے ؟ ۔ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئی ہیں ۔
مزید پڑھیں :خواجہ آصف کا پاکستان تحریک انصاف پر بڑا الزام
ملک میں دو پارٹیوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا راج رہا ہے ۔ حالیہ پیش کیا جانے والا بجٹ عوام کو تباہ و برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد نہیں تھے ، اب کے پی کے میں دہشت گرد کہاں سے آگئے ۔ ان کے تقریر کے آخر میں کہنا تھا کہ دو برس میں پاکستان سے 15لاکھ پڑھے لکھے بچے اور بچیاں دوسرے ممالک میں شفٹ ہو گئے ہیں ۔ اگر ان بچے اور بچیوں کو اپنے ملک میں تعلیمی سہولیات ملتیں تو وہ باہر جانے پر کیوں مجبور ہوتے ؟۔