کرم اور خرلاچی سمیت پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں افغان طالبان کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 14 افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور 4 سرحدی چوکیاں تباہ کردیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی مؤثر کارروائی کے بعد افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، جبکہ اپر کرم کے طیدہ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار دشمن کی چوکی اور بیس کیمپ کو نشانہ بنایا، جبکہ خرلاچی سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی کارروائی کے دوران 14 افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور 4 سرحدی چوکیوں کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپر کرم کے طیدہ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کی۔ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران سرحد پار افغان طالبان کی ایک چوکی اور بیس کیمپ کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب خرلاچی سمیت پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں بھی پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور 4 سرحدی چوکیوں کی تباہی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طیدہ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم ان جھڑپوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان سے متعلق تمام تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
پاکستانی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ پاک افغان سرحد پر تازہ جھڑپوں کے بعد سرحدی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔