ملک بھر میں پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی۔اضافے کی وجہ بین الاقوامی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت ہے جو 8 ڈالر اضافے سے 2328 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چکن مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہو گیا
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔ یہ اضافہ ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کی مضبوطی اور بلند شرح سود کے خدشات کی وجہ سے پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 3 سینٹ سستا ہوکر 85.21 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 2 سینٹ سستا ہوکر 80.71 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔