پی ٹی آئی کا حماد اظہر کیس پر گمراہ کن بیانیہ بے نقاب،نئی کہانی گھڑنے کی ناکام کوشش

پی ٹی آئی کا حماد اظہر کیس پر گمراہ کن بیانیہ بے نقاب،نئی کہانی گھڑنے کی ناکام کوشش

برطانیہ سے چلنے والا پی ٹی آئی سے وابستہ ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (X) پر گمراہ کن اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہا ہے۔ اس اکاؤنٹ کی جانب سے جھوٹا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے کہ حماد اظہر کا معاملہ 9 مئی کے واقعات کی حقیقت بے نقاب کرتا ہے اور انہیں غیر قانونی طور پر اغوا کیا گیا ہے،یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا  ہے اور سیاسی مقاصد کے تحت پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی وجوہات درج ذیل ہیں
اغوا نہیں، قانونی احتیاطی حراست
 آزاد فیکٹ چیک کے مطابق حماد اظہر کو قانونی احتیاطی حراست میں رکھا گیا ہےجو آئینی دفعات اور ہنگامی قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے یہ کسی بھی طرح کے غیر قانونی اغوا کے بجائے قانونی طریقۂ کار کے تحت کی گئی حراست ہے۔
عدالتی نگرانی برقرار
اس معاملے پر عدالتوں کی نگرانی بدستور قائم ہے،اہلِ خانہ اور قانونی نمائندوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عدلیہ سے رجوع کریں تاہم متعلقہ قانونی ضوابط کے تحت حراست اس وقت تک قانونی تصور کی جاتی ہے جب تک عدالت کی جانب سے کوئی باضابطہ فیصلہ اس کے برعکس نہ آ جائے۔
حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا
پروپیگنڈا کرنے والے عناصر معمول کی قانونی اور انتظامی حراست کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد سیاسی مظلومیت کا ایک جھوٹا تاثر پیدا کرنا اور 9 مئی کے پُرتشدد ہنگاموں سے متعلق جواب دہی سے توجہ ہٹانا ہے۔

editor

Related Articles