پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، شہر بھر میں پولیس کی خصوصی پٹرولنگ اور ناکہ بندیاں جاری

پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، شہر بھر میں پولیس کی خصوصی پٹرولنگ اور ناکہ بندیاں جاری

پشاور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں، شہر بھر میں خصوصی پٹرولنگ جاری ہے جبکہ مختلف اہم مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے نگرانی کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہلکار الرٹ ہیں اور مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، خصوصی پٹرولنگ کے ذریعے اہم شاہراہوں، عوامی مقامات اور حساس علاقوں میں پولیس کی موجودگی یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ مختلف مقامات پر تعینات اہلکاروں کو چوکنا رہنے اور حالات پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں،پشاور پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

editor

Related Articles