پی ٹی آئی کور کمیٹی میں مراد سعید پر کڑی تنقید ’’ایک سائیکو نے پوری پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے‘‘، شاہ فرمان

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں مراد سعید پر کڑی تنقید  ’’ایک سائیکو نے پوری پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے‘‘، شاہ فرمان

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اندر مراد سعید کے کردار اور پارٹی معاملات پر ان کے اثر و رسوخ کے حوالے سے تنقید سامنے آئی ہے۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کور کمیٹی کے گروپ میں مراد سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک پاگل شخص نے پوری پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور باقی رہنما خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق شاہ فرمان نے کہا ہے کہ  ایک سائیکو مراد سعید نے پوری پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے  ہم سب یرغمال ہیں   ان کے اس بیان سے پارٹی کے اندرونی معاملات، قیادت کے کردار اور فیصلوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اختلافات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

پارٹی کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

شاہ فرمان کی جانب سے کور کمیٹی گروپ میں اس نوعیت کی تنقید سامنے آنا اس بات کی علامت ہے کہ پارٹی کے بعض رہنماؤں میں مراد سعید کے کردار پر ناراضی پائی جاتی ہے۔ پیغام میں نہ صرف مراد سعید کے طرزِ عمل پر سوال اٹھایا گیا بلکہ دیگر رہنماؤں کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق گورنر کے بیان کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ پارٹی کے دیگر رہنما ایک شخص کے اثر و رسوخ کے سامنے خاموش ہیں اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے۔ ان کے الفاظ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پوری پارٹی مراد سعید دشمن کی گود میں بیٹھ کر چلا رہے ہیں اور پی ٹی آئی میں مراد سعید کے خلاف بولنے کی کسی کو جرات نہیں ہے۔

مراد سعید کے کردار پر سوالات

مراد سعید تحریک انصاف کے نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم شاہ فرمان سے منسوب پیغام میں ان کے کردار پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پارٹی کے اندرونی معاملات اور قیادت کے مختلف رہنماؤں کے درمیان رابطوں اور اختلافات پر بحث جاری رہتی ہے۔

editor

Related Articles