خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اسٹیشن اور پولیس چوکی پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے پولیس کی بھر پور جوابی فائرنگ سے بزدل دہشتگرد دم دبا کر بھاگ گئے متعدد دہشتگردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق باڑہ پولیس اسٹیشن اور چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان، حملہ آوروں کی تعداد یا حملے کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ صورتحال واضح ہونے پر مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔