فضل الرحمان 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے اربوں لے کر راضی ہوئے ،اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ، اس حوالے سے مستند ذرائع تصدیق کررہے ہیں کہ فضل الرحمان پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے راضی نہیں تھے ۔ لیکن پھر بھاری رقم کے عوض چھبیسویں آئینی ترمیم کی حمایت پر راضی ہوگئے۔
اس ڈیل کے مطابق ملک ریاض نے دبئی میں فضل الرحمان کو 5 ارب روپے دیے ۔ فضل الرحمان سے انکی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں،اس رقم سے فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک رہائشگاہ ، لاہور کے مضافات میں ایک بہت بڑے مدرسے کیلئے زمین لی جہاں پر وہ اپنے بیٹے کو بھی بسا رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :مفاد پرستی بے نقاب! جانیں قربان، سیاست جاری،فضل الرحمان کو طارق فضل چوہدری نے آئینہ دکھا دیا


