معدنیات کا حساب سردار حسین بابک کا خیبرپختونخوا کے وسائل میں کرپشن کی تحقیقات اور   پی ٹی آئی کے احتساب کا مطالبہ

معدنیات کا حساب سردار حسین بابک کا خیبرپختونخوا کے وسائل میں کرپشن کی تحقیقات اور   پی ٹی آئی کے احتساب کا مطالبہ

 عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک نے خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل میں کرپشن کی تحقیقات، صوبے کو لوٹنے والوں کے احتساب اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ معدنیات خیبرپختونخوا کی آمدن کا اہم ذریعہ ہیں، اس لیے ان سے متعلق بدعنوانی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوامی نیشنل پارٹی بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے اور صوبے کے وسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جانا چاہیے۔

دہشت گردی اور معاشی مشکلات

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردی نے صوبے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے صوبے کا کوئی بھی شعبہ زبوں حالی سے محفوظ نہیں، جس سے نکلنے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔

نوجوانوں کے لیے روزگار اور قرضے

سردار حسین بابک نے زور دیا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، فنی تربیت، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائے،نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی ضروری ہے، جبکہ ان کی فلاح و بہبود پر سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی شمولیت

اے این پی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے، انہوں نے ٹھیکیداری نظام کی حوصلہ شکنی اور ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو اعتماد میں لینے پر زور دیا۔

editor

Related Articles