پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان میں سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور تزویراتی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مذہبی وابستگی، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری کی بنیاد پر قائم تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

editor

Related Articles