پشاور کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے گیس بند رکھنے کا فیصلہ، سوئی ناردرن نے شیڈول جاری کردیا

پشاور کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے گیس بند رکھنے کا فیصلہ، سوئی ناردرن نے شیڈول جاری کردیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے پشاور کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جی ٹی روڈ پر زکوری فلائی اوور کے قریب مرکزی گیس پائپ لائن کی منتقلی کے باعث صارفین کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گیس کی فراہمی منگل 20 اکتوبر کی رات 9 بجے بند کی جائے گی، جو بدھ 21 اکتوبر کی صبح 5 بجے تک معطل رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گیس اور بجلی کے سلیب ختم کرنے کی تیاری، کن صارفین پر اثر پڑسکتا ہے ؟

گیس کی بندش سے پشاور کینٹ، لیڈی ریڈنگ اسپتال، نوتھیہ، گلبرگ، چارسدہ روڈ، پجگی روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گےسوئی ناردرن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس کی بندش سے قبل کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے متبادل انتظامات کرلیں تاکہ رات کے اوقات میں مشکلات سے بچا جاسکے۔

کمپنی نے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے وقت کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے صارفین کو گیس کے چولہے اور دیگر آلات بند رکھنے کی ہدایت بھی کی ہےحکام کے مطابق پائپ لائن کی منتقلی کا کام مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

editor

Related Articles