مکہ دفاعی معاہدہ جنگ نہیں،امن اور دفاع کے لیے ہے، محسن نقوی

مکہ دفاعی معاہدہ جنگ نہیں،امن اور دفاع کے لیے ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد جنگ چھیڑنا نہیں بلکہ امن کا فروغ اور دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان اس معاہدے کے ذریعے خطے میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کر رہا ہے۔

قطر میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑ چکا ہے اور اس دوران ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر رہا ہے اور اس خطرے کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات کرتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کو ترجیح دی اور مختلف تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ محسن نقوی کے مطابق عالمی سطح پر امن کے فروغ میں قطر بھی ثالثی کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر شپ اور گورنر راج میں عہدہ نہ ملنے پر سیاسی جماعت کا سربراہ ناراض، محسن نقوی نے نام لیے بغیر آئینہ دکھا دیا

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنی جانب سے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔

محسن نقوی نے عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم نے مسلسل 16 گھنٹے کام کیا۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کے بجائے دفاع اور امن کے تصور پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ خطے کی سلامتی یقینی بنانے اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles