بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ تک دہشتگردوں کے سہولت کار نکلے ،کے پی حکومت کے خاتمے پر شرجیل میمن کے انکشافات

بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ تک دہشتگردوں کے سہولت کار نکلے ،کے پی حکومت کے خاتمے پر شرجیل میمن کے انکشافات

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا۔ صوبائی حکومت حالات درست کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے پاکستان تحریک انصاف پر دہشت گردی کے معاملے میں نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھ کر اپنی حکومت گنوائی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ جلسوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے۔  بانی پی ٹی آئی بھی دہشت گردوں کے دفاتر کھولنے کی باتیں کرتے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں بدامنی کا راج، شرجیل میمن نے کے پی حکومت کی ناکامی کا کچا چٹھا کھول دیا

سندھ کے سینئر وزیر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سامنا کرنا اور دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنا دو الگ معاملات ہیں۔
 شرجیل میمن نے بلوچستان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں  لیکن صوبائی حکومت ان کے خلاف لڑ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا  کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور دہشت گردوں کے لیے نرم رویہ اختیار کرنے میں فرق ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛سہیل آفریدی کی جانب سے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ کرنے کی خطرناک کوشش کی گئی، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  فضل الرحمان کو دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

editor

Related Articles