ایک ہی رات میں پورا خاندان اجڑ گیا، نوڈلز کھانے کے بعد 5 افراد کی پراسرار موت

ایک ہی رات میں پورا خاندان اجڑ گیا، نوڈلز کھانے کے بعد 5 افراد کی پراسرار موت

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی پراسرار موت نے تشویش پیدا کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے 3 بچے شامل ہیں، جنہوں نے جمعہ کی رات نوڈلز کھائے تھے۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے فوڈ سیفٹی حکام نے کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹوں کا معائنہ کیا، تاہم انہیں نہ تو کوئی ایکسپائری تاریخ ملی اور نہ ہی کوئی ایسی مشکوک چیز سامنے آئی جس سے اموات کی وجہ واضح ہوسکے۔

فوڈ سیفٹی افسر او پی سنگھ کے مطابق، ٹیم نے خاندان کی جانب سے استعمال کی جانے والی تمام متعلقہ کھانے پینے کی اشیاء کی جانچ کی، لیکن کوئی واضح خرابی سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کا خاموش ترین کمرہ، جہاں اپنی سانس اور دل کی دھڑکن بھی سنائی دیتی ہے

کھانے کے پیکٹوں میں کسی مشکوک چیز کی عدم موجودگی کے بعد تحقیقات کے دوران زہر دیے جانے کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اب تک اموات کی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

فوڈ سیفٹی افسر کا کہنا تھا کہ فوڈ پوائزننگ کی عام علامات میں قے اور اسہال شامل ہیں۔ اس معاملے میں5 افراد کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات ضروری ہیں۔

واقعے نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں کہ آیا اموات کی وجہ آلودہ خوراک تھی، کسی زہریلے مادے کا اثر تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔ حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد ہی اصل صورت حال واضح ہوسکے گی۔

editor

Related Articles