ایران کے علاقائی ممالک سے بنیادی اختلافات نہیں، مسائل مذاکرات سے حل کرنے کو تیار ہیں ، پزشکیان

ایران کے علاقائی ممالک سے بنیادی اختلافات نہیں، مسائل مذاکرات سے حل کرنے کو تیار ہیں ، پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی بنیادی اختلافات نہیں ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے  صدر مسعود پزشکیان کا کہناتھا  کہ موجودہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا  کہ ایران کسی بھی جارح قوت کے سامنے نہیں جھکے گا اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، اگر قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رہی تو کوئی طاقت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دباؤ کے باوجود عوام ساتھ ہے، ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان نے مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع مقرر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔

قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے فرانس میں مظاہروں کی وجہ امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی بلند قیمتوں کو قرار دیے جانے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی حمایت کی تھی، میکرون نے امریکی جرائم کا خیر مقدم کر کے موجودہ صورتِحال کی بنیاد رکھی۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہوگی ، ایران

ایران اپنے علاقائی تعلقات کو استوار کرنے اور تنازعات کے پائیدار حل کے لیے سفارتی راستوں کو ترجیح دے رہا ہے ، صدر مسعود پزشکیان کا گفتگو پر زور دینا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ خطے میں امن، استکام اور باہمی اعتماد کی بحالی کے لیے تناؤ کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

editor

Related Articles