پنجاب میں بسنت میلہ کب سجے گا ، نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا،پنجاب کابینہ نے بسنت کی نئی تاریخوں کی منظوری دے دی

پنجاب  میں بسنت میلہ کب سجے گا ، نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا،پنجاب کابینہ نے بسنت کی نئی تاریخوں کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت منانے کے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب جشنِ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منایا جائے گا۔ اس سے قبل صوبائی حکومت نے 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک بسنت منانے کا اعلان کیا تھا تاہم نئے فیصلے کے تحت سابقہ شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 لاہور میں بسنت کی نئی تاریخیں مقرر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی۔ محکمہ داخلہ نے سمری صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی، جسے کابینہ نے منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاہور میں بسنت کی تقریبات کے لیے 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بسنت کا پہلے سے اعلان کردہ شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور اب تقریبات مارچ میں منعقد ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا نیا ٹیرف 27 روپے 30 پیسے فی یونٹ ہونے کا امکان، قیمتوں کا نیا سالانہ منصوبہ نیپرا پہنچ گیا

پنجاب حکومت نے اس سے قبل لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک دس روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تاریخوں میں تبدیلی کی سمری کی منظوری کے بعد اب جشنِ بسنت کے لیے مارچ کی نئی تاریخیں سامنے آئی ہیں۔

لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں کے مطابق انتظامات اور تقریبات کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ بسنت کے انعقاد سے متعلق دیگر انتظامی تفصیلات اور ہدایات سامنے آنے پر ان کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles