ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کو کیا مشورہ دے دیا گیا

ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کو کیا مشورہ دے دیا گیا

بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا نے اداکار ٹائیگر شروف پر حملے کے حالیہ واقعے کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپ جلوٹا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے معافی مانگنے سے جاری کشیدگی ختم کرنے اور تنازع حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان کے مطابق بشنوئی برادری کے تحفظات دور کرنا اس معاملے کے حل کے لیے ضروری ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انوپ جلوٹا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی سلمان خان کے سامنے یہ معاملہ اٹھا چکے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ تنازع ختم کرنے کے لیے سلمان خان کو واضح قدم اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان سے تعلق مہنگا پڑ گیا؟ ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی

انوپ جلوٹا نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کشیدگی کے اثرات سلمان خان سے وابستہ افراد اور ان کے اہل خانہ تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سلمان خان معاملے کو ختم کرنے کے لیے بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیوں نہیں کرتے؟ انوپ جلوٹا کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یہ تنازع ختم ہو اور کشیدگی کا سلسلہ رک جائے۔

editor

Related Articles