راجن پور میں خوفناک حادثہ : بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت متعدد زخمی

راجن پور میں خوفناک حادثہ : بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت متعدد زخمی

سفر موت کا پیغام بن گیا ،  انڈس ہائی وے پر مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں  9 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت مسافر بس کو حادثہ  بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں ، مسافر بس  کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 20 مسافروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے 12 افراد کو جائے حادثہ پر ہی فرسٹ ایڈ (طبی امداد) فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں المناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری 5 افراد کی جان لے گئی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ  بس کو شدید نقصان پہنچا اور سڑک پر ٹریفک بھی عارضی طور پر معطل ہو گئی ، انتظامیہ اور ریسکیو حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں مکمل کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles