ملتان میں المناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری 5 افراد کی جان لے گئی

ملتان میں المناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری 5 افراد کی جان لے گئی

ملتان بوسن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کار سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تصادم اتنا شدید اورخوفناک تھا کہ گاڑی ہوا میں بلند ہو کر کئی بار الٹی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوہے کا ملبہ بن گئی ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں :مالاکنڈ : سوات ایکسپریس وے پر کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ، 4 افراد جاں بحق

اس اندوہناک حادثے کے بعد اسپتال کے باہر ورثاء کی چیخ و پکار سے فضا سوگوار ہو گئی اور ہر طرف کہرام مچ گیا۔

اس خوفناک حادثے نے ایک بار پھر تیز رفتاری اور عدم احتیاط کے خونی نتائج کو آشکار کر دیا ہے، جس نے پل بھر میں کئی ہنستے بستے گھروں کے چراغ گل کر دیے اور شہر کو غم میں ڈبو دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نانگا پربت ،فیری میڈو جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 7سیاح جاں بحق

جہاں پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانونی کارروائی مکمل کر رہی ہے، وہیں شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بوسن روڈ جیسے مصروف روٹ پر تیز رفتاری کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا زوردار مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی اور قیامت خیز سانحے سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles