خوفناک مناظر، عمارت سے لٹکتی بچی کو بچالیا گیا

خوفناک مناظر، عمارت سے لٹکتی بچی کو بچالیا گیا

چین میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچی عمارت کی 12ویں منزل پر کھڑکی کی لوہے کی جالی میں پھنس کر لٹک گئی۔ فائر فائٹرز، پڑوسیوں اور سیکیورٹی گارڈ کی بروقت کوششوں سے بچی کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر ژانگ پنگ میں پیش آیا۔ بچی کی والدہ مبینہ طور پر اسے گھر میں اکیلا چھوڑ کر خریداری کے لیے باہر گئی تھیں۔ اسی دوران بچی کسی طرح فلیٹ کی کھڑکی تک پہنچ گئی اور جالی میں پھنس کر خطرناک حالت میں لٹک گئی۔

بارہویں منزل کی بلندی پر بچی کو اس حالت میں دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ اور پڑوسی فوری طور پر مدد کے لیے پہنچے۔ انہوں نے بچی کے نیچے ایک اسٹول تھام لیا تاکہ اگر اس کی گرفت چھوٹ جائے تو اسے ممکنہ طور پر سہارا مل سکے۔< /h4>

یہ بھی پڑھیں:نوکری کے بغیر بھی کمائی؟ لنکڈ اِن نے صارفین کو خوشخبری سنا دی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ امدادی اہلکاروں نے کوششوں کے بعد بچی کو کھڑکی سے بحفاظت اندر کھینچ لیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ ریسکیو آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سیکیورٹی گارڈ، پڑوسیوں اور امدادی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

یہ واقعہ بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑنے کے ممکنہ خطرات کی بھی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ چند لمحوں کی غفلت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

editor

Related Articles