پاکستانی بولر عرفات کی بولنگ پر ہیری بروک کا اہم بیان

پاکستانی بولر عرفات کی بولنگ پر ہیری بروک کا اہم بیان

پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 87 رنز سے شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم نے باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابتدائی مرحلے میں اچھی باؤلنگ کی اور انگلینڈ پر دباؤ برقرار رکھا۔ انگلش ٹیم ابتدائی شراکت داری کے بعد مزید مؤثر پارٹنرشپس قائم کرنے میں ناکام رہی، جس کا نقصان اسے اٹھانا پڑا۔

ہیری بروک نے پاکستانی باؤلر عرفات کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انگلینڈ کو دباؤ کی صورتحال کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کرکٹ کے بڑے میلے کا بگل بج گیا! پہلا میچ کب ہو گا؟ شیڈول جاری

انگلش کپتان کے مطابق وہ یہ نہیں سمجھتے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہی میچ اپنے ہاتھ سے گنوا دیا تھا، تاہم پاکستان نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ نے اہم مواقع پر جلد وکٹیں گنوائیں، جس سے میچ میں واپسی مشکل ہوگئی۔ ہیری بروک نے مزید کہا کہ انگلینڈ اب سری لنکا کے خلاف آئندہ میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔

editor

Related Articles