مراد سعید کے خلاف شکنجہ تنگ، نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کردیں

مراد سعید کے خلاف شکنجہ تنگ، نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کردیں

 قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے مراد سعید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ نیب نے ملک سردار احمد کو 28 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نیب کے ترجمان کے مطابق، تحقیقات کے دوران معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ غیر ظاہر شدہ جائیدادوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے تحت طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ملک سردار احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر نیب کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور متعلقہ دستاویزات و ریکارڈ بھی اپنے ہمراہ لائیں، تاکہ تحقیقات میں ان کا جائزہ لیا جا سکے۔

نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم مذکورہ الزامات کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے آنے تک انہیں ثابت شدہ حقائق قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد علی آمدن سے زائد اثاثوں کی زد میں، نیب نے ایٹین ہاؤسنگ اور جالو زئی اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا

Related Articles