پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

 افغان طالبان سے منسلک ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے ایکس   پر پاکستان کے خلاف گمراہ پروپگینڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔ آزاد فیک چیک کے مطابق افغان طالبان کے حامی سوشل میڈیا   اکاؤنٹ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کا ذمہ دار افغان طالبان کو ٹھہرا کر پروپیگنڈا کر رہا ہے جو  من گھڑت، بے بنیاد اور جعلی  ہے۔ 

آزاد فیک  چیک کے مطابق ایسے شواہد اور انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں جن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ فتنۃ الخوارج جیسے عسکریت پسند نیٹ ورکس کو افغان سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں، آپریشنل ٹھکانے اور رسد کی معاونت حاصل ہے، جہاں سے وہ پاکستان اور خطے کے دیگر حصوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گرد حملے کرتے ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا اور ان کے ارکان کو کارروائیوں کے دوران بے اثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی، واقعہ ایک سال سے بھی پرانا، فیکٹ چیک رپورٹ

آزاد فیک چیک  کے مطابق افغان طالبان سے منسلک اور ان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس تصدیق شدہ سکیورٹی معلومات اور سرحد پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو محض سیاسی پروپیگنڈا قرار دے کر ذمہ داری سے بچنے اور عالمی مبصرین کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فیکٹ چیک  کے مطابق  ایسے دعووں کو پھیلانے کا مقصد مبینہ طور پر بیرونِ ملک سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو تحفظ فراہم کرنا، سرحد پار عسکریت پسندی کی روک تھام میں ناکامی پر پردہ ڈالنا اور بین الاقوامی سرحد کے تحفظ کے لیے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

Related Articles