معدنیات پر چیخنے والی پی ٹی آئی کا اپنا لیڈرامریکہ کو معدنیات بیچتارہا،ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر وائرل

معدنیات پر چیخنے والی پی ٹی آئی کا اپنا لیڈرامریکہ کو معدنیات بیچتارہا،ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر وائرل

خیبر پختونخوا میں حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے معدنی وسائل کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا جا رہا ہے، لیکن عمران خان کے دورِ حکومت میں امریکی کمپنی کے ساتھ معدنیات سے متعلق ہونے والے معاملات نے ایک نیا  سوال کھڑا کر دیا ہے،ایک طرف پی ٹی آئی معدنی وسائل پر شور مچا رہی ہے، تو دوسری طرف عمران خان کے دورخود وہ امریکہ کو معدنیات بیچنے کی باتیں کیا کرتے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

عمران خان کے دورِ حکومت میں امریکی کمپنی کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاملات اور موجودہ سیاسی بیانیے کے درمیان فرق نے پی ٹی آئی کے مؤقف پر سوالات کو جنم دیا ہے۔ آج معدنی وسائل کو ملکی مفادات اور صوبے کے حقوق سے جوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، لیکن ماضی میں اسی شعبے سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر بھی بات ہونا ضروری ہے۔

سیاسی منظرنامے میں پی ٹی آئی کی جانب سے معدنیات کے معاملے پر بڑھتی ہوئی آوازوں کے درمیان عمران خان کے دورِ حکومت کے فیصلوں کا جائزہ بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اگر معدنی وسائل صوبے اور ملک کے مستقبل کے لیے اتنی اہمیت رکھتے ہیں تو ان سے متعلق سابقہ حکومتی اقدامات بھی اسی پیمانے پر زیرِ بحث آنے چاہییں۔

اس صورتِ حال پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت! معدنی وسائل پر سیاست کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ماضی کے فیصلوں کو بھی اسی معیار پر پرکھیں جس معیار پر آج دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles