عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4 ہزار 120 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 27 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 207 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 23 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 321 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں، ڈالر کی قدر اور مقامی صرافہ مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس لیے زیورات کی خریداری یا سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو تازہ ترین نرخ معلوم کرنے کے بعد ہی فیصلہ کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles