سابق صوبائی وزرا اور مشیر سمیت ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیاسابق وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، سابق وزیر ہاؤسنگ امجد علی خان، سابق وزیر قانون آفتاب عالم، سابق وزیر بحالی عاقب اللہ، سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم، سابق وزیر محنت فیصل ترکئی اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور سے درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری رہائش گاہوں کا قبضہ واپس لینے کے لیے مجسٹریٹ یا متعلقہ افسر کے ہمراہ پولیس اہلکار اور خواتین پولیس اہلکار فراہم کیے جائیں۔
ہدایت نامے کی نقول سی سی پی او پشاور اور ایس ایچ او تھانہ ایسٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہیں تاکہ سرکاری رہائش گاہیں واگزار کرانے کے لیے ضروری کارروائی اور پولیس معاونت یقینی بنائی جاسکے۔
