پی ٹی آئی کی پوری پارٹی کو باہر بیٹھے یوٹیوبروں نے ،، چ،، بنایا ہے ،خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی پوری پارٹی کو باہر بیٹھے یوٹیوبروں نے ،، چ،، بنایا ہے ،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے مفت کے یوٹیوبرز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سب سے بڑے دشمن ہیں  جو محفوظ مقامات پر بیٹھ کر پیسے کما رہے ہیں  جبکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کو ان کی پوسٹس کے منفی اثرات کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی شخص جس جماعت کی حمایت کا دعویٰ کرے، اسی جماعت کی آزمائش سے ڈالر کما رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں :بس بہت ہوگیا، کے پی کے لیے اب اہم فیصلوں کا وقت آچکا ہے،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی، اس وقت بھی ان یوٹیوبرز کی عید تھی اور آج پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے، تب بھی ان کی جیبیں بدستور گرم ہو رہی ہیں ،خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان یوٹیوبرز نے پوری پارٹی کو ’چ‘ بنا دیا ہے۔

 باہر بیٹھے یہ مفت بر یو ٹیو برز pti کے سب سے بڑے دشمن ھیں ۔ سارے محفوظ بیٹھے نوٹ چھاپ رہے ھیں۔ اور پاکستان میں pti انکی پوسٹوں کے منفی اثرات کی قیمت ادا کرتی ھے ۔ کبھی دیکھا نہ تھا کہ آپ جس کی حمایت کا دم بھرتے ھوں اس کی آزمائش سے آپ ڈالر کما رہے ھوں۔ جب pti کی حکومت تھی اسوقت بھی ان کی عید تھی آج pti کی حکومت نہیں انکی جیب اب بھی بدستور گرم ھو رہی ھے۔ پوری پارٹی کو ان یو ٹیو برز نے،، چ،، بنایا ھے ۔

editor

Related Articles