عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور سعودی عرب پر حوثیوں کے مزید حملوں نے عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش بڑھا دی ہے ، اس صورتحال پر سرمایہ کاروں کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دنیا بھر میں مہنگائی اور ایندھن کے اخراجات کو متاثر کر سکتا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 1.29 ڈالر، یعنی 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 110.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ اس کے مستقبل کے سودوں میں 97 سینٹ، یعنی ایک فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 98.12 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے خدشات بڑھا دیے
تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی اہم وجوہات میں سعودی عرب پر حوثیوں کے مزید حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال شامل ہے ، مشرق وسطیٰ عالمی تیل کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم خطہ ہے۔ یہاں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی پیداوار اور ترسیل متاثر ہونے کے خدشات جنم لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مشرقِ وسطیٰ میں سپلائی کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
