کتے انسانوں کو کاٹتے تھے، اب انسان ہی انسان کو کاٹنے لگے، سانگھڑ میں حیران کن واقعہ

کتے انسانوں کو کاٹتے تھے، اب انسان ہی انسان کو کاٹنے لگے، سانگھڑ میں حیران کن واقعہ

سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر4 افراد پر حملہ کرکے انہیں دانتوں سے کاٹ کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ سانگھڑ شہر میں ایک نجی بینک کے سامنے پیش آیا، جہاں چند افراد کھڑے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا۔ ملزم مبینہ طور پر 4 افراد کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ گیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے2 افراد کی شناخت سانول یونس اور یاسین انور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو زخمیوں کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:جن پرندوں کو بدشگون سمجھا، وہ ماحول کے لیے اتنے اہم کیوں ہیں

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ بینک کے سامنے موجود تھے کہ اچانک ایک شخص آیا اور انہیں دانتوں سے کاٹ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، جبکہ اس غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو حیران کردیا ہے۔

شہر میں ایک طرف آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب انسان کی جانب سے انسانوں کو دانتوں سے کاٹنے کے اس واقعے نے شہریوں میں تشویش اور حیرت کی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles