فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا گوادر میں خالی چیک پوسٹ پر بزدلانہ ناکام حملہ ،دہشتگرد زخمی ساتھی چھوڑ کر فرار

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا گوادر میں خالی چیک پوسٹ پر بزدلانہ ناکام حملہ ،دہشتگرد زخمی ساتھی چھوڑ کر فرار

فتنہِ ہندوستان اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے دہشت گرد ایجنٹوں نے گوادر میں واقع ایک خالی چیک پوسٹ پر بزدلانہ ناکام حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بزدل دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا ہے،سیکیورٹی فورسز کی منہ توڑ اور موثر کارروائی کے بعد دہشتگرد اپنے زخمی ساتھی چھوڑ کر دم دبا کربھاگ کھڑے ہوئے ۔

اس ناپاک حرکت کا بنیادی مقصد بلوچ عوام کے مستقبل، امن و امان کو نقصان پہنچانا اور مقامی عوام کے دلوں میں خوف پیدا کرنا تھا۔دشمن کے اس گھناؤنے منصوبے کو سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

 سیکیورٹی فورسز کے شدید ردِعمل کے آگے یہ دہشت گرد ایک لمحہ بھی نہ ٹک سکے اور اپنی جان بچانے کے لیے دم دبا کر فرار ہو گئے اس حملے کے فوراً بعد، سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :باڑہ میں پولیس اسٹیشن اور چوکی پر حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات

حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اطراف کا گھیراؤ کرلیا۔ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایسے حملوں کا مقصد مقامی آبادی میں بے چینی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں اور معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ حکام کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے

editor

Related Articles