پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت  مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے گندم کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے فی من قیمت 4500 روپے مقرر کر دی ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی قیمت بروقت مقرر کرکے کسانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے اعتماد میں اضافے کے لیے عملی اقدام کیا ہے۔

محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گندم زرعی خودکفالت کے لیے ناگزیر ہے اور ملکی ضروریات کا 76 فیصد پنجاب پورا کرتا ہے۔ گندم کی قیمت بروقت مقرر کرنے سے کسانوں کو معاشی فائدہ پہنچے گا اور ان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

محکمہ زراعت کے مطابق حکومت کے بروقت اقدام سے گندم کی وافر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ملک میں فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے میں بھی معاونت ملے گی۔

Related Articles