پی ٹی آئی رہنما سینیٹ کی نشستوں کیلئے دست و گریباں، شیر افضل مروت  کا تہلکہ خیز انکشاف

پی ٹی آئی رہنما سینیٹ کی نشستوں کیلئے دست و گریباں، شیر افضل مروت  کا تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور عہدوں کی جنگ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے اندرونی کھینچ تان کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی نظریں اب سینیٹر شپ پر جم چکی ہیں۔

شیر افضل مروت کے مطابق سلمان اکرم راجہ سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ سے ہٹوانا چاہتے ہیں۔ وہ ان کی جگہ خود سینیٹر بننے کے لیے اندرونی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مروت کے اس بیان نے پارٹی میں جاری نورا کشتی  کو بے نقاب کر دیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :  ہماری اینٹی اسٹیٹ پالیسی نے پارٹی کو تباہ کیا، شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب کر دی

اس انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما سیاسی اصولوں کے بجائے ذاتی منصب کی دوڑ میں لگے ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی بحران کے باوجود پارٹی قیادت میں شدید دھڑے بندی نظر آ رہی ہے۔ تمام رہنما عوام کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پارٹی میں بڑھتے ہوئے اس خلفشار پر بیرسٹر علی ظفر کو بھی اپنا دفاع کرنا پڑ گیا ہے۔ انہوں نے پارٹی فیصلوں میں پارلیمانی کمیٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے صفائی پیش کی کہ انہیں عہدوں کی بالکل فکر نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت سے چھٹکارا،پرویز خٹک کا آج نوشہرہ میں یوم نجات ریلی کا اعلان

تاہم سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے انکشافات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان بیانات نے ثابت کر دیا ہے کہ اعلیٰ قیادت میں باہمی اعتماد کا شدید فقدان ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما مشکل وقت میں بھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔

editor

Related Articles