کے پی میں حقیقی تبدیلی کا آغاز،پرویز خٹک کا یوم نجات منانے کا اعلان

کے پی میں حقیقی تبدیلی کا آغاز،پرویز خٹک  کا یوم نجات منانے کا اعلان

 تحریک انصاف کی کرپٹ اور نا اہل حکومت سے چھٹکارا ، تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک اور  شہاب خان خیس نے  آج جمعرات کو نوشہرہ میں ’یومِ نجات ریلی‘  کا اعلان کر دیا ۔

منتظمین کے مطابق ریلی دوپہر 2 بجے شمع چوک سے شروع ہوکر شوبرا چوک تک جائے گی۔ اس میں نوشہرہ اور گردونواح سے کارکن اورشہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

  یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی تاریخی لوٹ ماربے نقاب،دہشتگردی کے نام پر ملے 800 ارب کہاں گئے ؟ آڈٹ کا حکم

 ریلی کے منتظمین نے پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت پر  بدعنوانی، ناقص پالیسیوں اور انتظامی ناکامیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا کو سابقہ حکومتی پالیسیوں کے اثرات سے نکالنے کے لیے سیاسی تبدیلی ضروری تھی۔

پرویز خٹک اور شہاب خان خیس کی قیادت میں نکالی جانے والی اس ریلی کو ’یومِ نجات‘ کا نام دیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ سرگرمی سابقہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید اور نئے سیاسی حالات کے اظہار کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔

 ریلی کے   شرکاء شمع چوک پر جمع ہوں گے جہاں سے جلوس شوبرا چوک کی جانب روانہ ہوگا۔ منتظمین نے کارکنوں اور شہریوں سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :ہماری اینٹی اسٹیٹ پالیسی نے پارٹی کو تباہ کی ،شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب کر دی

 نوشہرہ میں ریلی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور سابقہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بحث جاری ہے۔ پرویز خٹک اور ان کے ساتھی اس سرگرمی کے ذریعے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کے خلاف اپنا سیاسی مؤقف نمایاں کریں گے ۔

editor

Related Articles