بلوچستان کے شہر دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خو ف ہراس

بلوچستان کے شہر دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خو ف ہراس

بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 53 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛بلوچستان کے ضلع خضدار میں 5.9 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے۔

زلزلے کے بعد علاقے میں  فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اگر دوبارہ جھٹکے محسوس ہوں تو عمارت کے اندر موجود افراد مضبوط میز کے نیچے پناہ لیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :چین میں رات گئے قیامت خیز زلزلہ،16 افراد ہلاک،سینکڑوں مکانات منہدم

عمارت سے باہر نکلنا محفوظ ہو تو کھلی جگہ پر جائیں۔ بجلی کی تاروں، کمزور دیواروں اور عمارتوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

editor

Related Articles