پی آئی اے کی نئی وردی کیسی ہوگی؟ معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے میدان میں آگئے

پی آئی اے کی نئی وردی کیسی ہوگی؟ معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے میدان میں آگئے

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے عملے کے نئے یونیفارم تیار کرنے کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین، جنہیں ایچ ایس وائے (HSY) کے نام سے جانا جاتا ہے، کا انتخاب کر لیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارم کے ڈیزائن پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ ان ڈیزائنز کا جائزہ جدت، معیار اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی جیسے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا، جس کے بعد ایچ ایس وائے کا انتخاب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے تعلیمی مسائل پر بننے والی فلم کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق نئے یونیفارم کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی بوئنگ 787 کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی۔ اس پرواز میں پی آئی اے کا عملہ نئے یونیفارم پہن کر مسافروں کا استقبال کرے گا۔

پی آئی اے کے مطابق یونیفارم میں تبدیلی کا مقصد عملے کو جدید اور منفرد انداز دینا ہے، جبکہ پاکستانی ثقافت اور قومی شناخت کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں معروف فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیئر کارڈن اور برطانوی ڈیزائنر سر ہارڈی ایمیز بھی پی آئی اے کے عملے کے یونیفارم ڈیزائن کر چکے ہیں۔ اب ایچ ایس وائے کی تیار کردہ نئی وردی کے ذریعے قومی ایئرلائن اپنے عملے کی ظاہری شناخت کو ایک نیا انداز دینے جا رہی ہے۔

editor

Related Articles