ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے،  قیمتوں میں کمی کا امکان

ایل پی جی کے صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، عمان سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے، جس کے بعد کل سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر ’پریانیس‘ نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر ’الیسا ون‘ نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے ایران کے سرحدی راستے کے ذریعے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے ایل پی جی کی سپلائی آج سے شروع ، سرحد پر کھڑے باؤزرز کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی گئی

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

Related Articles