مستونگ کے علاقے شیرگڑھ میں نگرانی کرنے والی ٹیم نے 4 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد وی ٹی او ایل کے ذریعے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم بی ایل اے کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر 2026 کو دوپہر 12 بجے مستونگ کی کِلّی شیرگڑھ میں نگرانی کرنے والی ٹیم نے 4 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر وی ٹی او ایل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
کاروائی کے بعد علاقے کی نگرانی سرویلنس گرڈ کے ذریعے جاری ہے۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔