باہر بیٹھے یوتھیوبرز کی طرح شاندانہ گلزار بھی جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف، سیاسی بیانیہ بے نقاب

باہر بیٹھے یوتھیوبرز کی طرح شاندانہ گلزار بھی جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف، سیاسی بیانیہ بے نقاب

شاندانہ گلزار کے نام سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایکس   پر اشتعال انگیز پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔ 

آزاد فیکٹ چیک   کے مطابق، یہ دعوے جعلی ہیں اور ان کی تائید میں کوئی مستند ثبوت موجود نہیں۔ فیکٹ چیک کے مطابق  خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ریاستی عمل داری اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایک قانونی اور آئینی اقدام ہے، جبکہ صوبائی سیاسی رہنماؤں کو غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر یا ’اسرائیل کے مقامی کارندوں‘ کے ذریعے اغوا کیے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق  ریاستی سکیورٹی ادارے اور وفاقی حکام دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں خیبر پختونخوا پولیس کو بھرپور عملی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی، کارروائیوں اور فلاح و بہبود سے متعلق امور متعلقہ سرکاری ادارے براہ راست انجام دیتے ہیں، اس لیے ان واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق، سیاسی وابستگی رکھنے والے بعض کارکنوں کے نیٹ ورکس سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور مقامی سکیورٹی واقعات کو سیاسی بیانیے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس طرز عمل کے ذریعے ریاستی جبر سے متعلق من گھڑت بیانیہ تشکیل دینے، نسلی تقسیم کو ہوا دینے اور صوبے میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکمرانی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق  آئینی اور انتظامی اقدامات کو غیر ملکی سازشوں سے جوڑنا اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کو سیاسی رنگ دینا ایک دانستہ نفسیاتی جنگ کی حکمت عملی ہو سکتی ہے، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے حوصلے پست کرنا اور دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور کرنا ہے۔

Related Articles