ایپل صارفین کے لیے بڑی خبر، آئی فون 18 کی قیمت اور نئے فیچرز لیک ہوگئے

ایپل صارفین کے لیے بڑی خبر، آئی فون 18 کی قیمت اور نئے فیچرز لیک ہوگئے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے اسمارٹ فونز آئی فون 18، آئی فون 18 ای اور آئی فون ایئر 2 کی ممکنہ لانچ تاریخ سامنے آگئی ہے، جس کے بعد صارفین کی توجہ ان نئے فونز کی خصوصیات اور قیمتوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل ان تینوں فونز کو 2027 کے موسم بہار میں متعارف کرا سکتا ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای کو مارچ 2027 میں پیش کیا جائے گا، جبکہ آئی فون ایئر 2 بھی اسی عرصے میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 کی پروڈکشن نومبر 2026 کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس فون میں ایپل کی نئی اے 20 چپ اور سی 2 موڈیم دیے جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

قیمت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر ہو سکتی ہے، جو آئی فون 17 کی ابتدائی قیمت سے 100 ڈالر زیادہ ہوگی۔ تاہم، ایپل نے تاحال اس قیمت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب آئی فون ایئر 2 میں بھی نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ لیک کے مطابق اس فون میں پہلی بار ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا جا سکتا ہے، جبکہ اس کی بیٹری کی گنجائش 3500 ایم اے ایچ ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ میں آئی فون ایئر 2 کی لانچ کے لیے 12 یا 19 مارچ 2027 کی تاریخوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے، تاہم حتمی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ ایپل نے 2026 میں آئی فون متعارف کرانے کے اپنے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔ ستمبر 2026 میں کمپنی نے آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کو پیش کیا تھا۔

آئی فون 17 کی عالمی سطح پر کامیابی کے پیش نظر آئی فون 18 کی لانچ ایپل کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ تاہم، نئے فونز کی تاریخ، قیمت اور فیچرز سے متعلق یہ تفصیلات فی الحال لیکس اور رپورٹس پر مبنی ہیں، حتمی اعلان ایپل کی جانب سے متوقع ہے۔

editor

Related Articles