فضل الرحمان بتائیں خیبرپختونخوا کے عوام  کیلئے کیا کیا؟اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء  کیخلاف باتیں شروع کردیں،رانا سکندر حیات

فضل الرحمان بتائیں خیبرپختونخوا کے عوام  کیلئے کیا کیا؟اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء  کیخلاف باتیں شروع کردیں،رانا سکندر حیات

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر انہیں شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، شہداء کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے مولانا فضل الرحمان کے بیان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کیا کیا اور صوبے کے عوام کی حفاظت کے لیے کس نے قربانیاں دیں۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ ان کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے، انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک کے امن اور سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں، اس لیے ان کی قربانیوں کا احترام ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :فضل الرحمان نے جو کمایا، کرپشن سے کمایا، اب حساب دینا ہوگا، شہریوں کا احتساب کا مطالبہ

اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی 13 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اس کے دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔

سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے اور اس پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے گورنر راج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہ کسی کی خواہش تھی اور نہ ہی اسے سیاسی حل سمجھا گیا، بلکہ یہ مجبوری کے تحت نافذ کیا گیا۔

editor

Related Articles