کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کواڈ کاپٹر حملہ، ایک بچہ شہید، دوسرا زخمی، والدہ بھی متاثر

کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کواڈ کاپٹر حملہ، ایک بچہ شہید، دوسرا زخمی، والدہ بھی متاثر

فتنہ الخوارج معصوم عوام کے اور امن کے دشمن،کلاچی کے گرہ گلداد میں فتنہ الخوارج کے تربیتی فقدان اور اناڑی پن کے باعث کواڈ کاپٹر حملے سے ایک معصوم بچہ شہید، دوسرا شدید زخمی، والدہ بھی زخمی،سفاک فتنہ الخوارج کی نااہلی کے باعث کواڈ کاپٹر کنٹرول سے باہر ہو کر ہمیشہ مقامی شہریوں اور معصوم بچوں پر جا گرتے ہیں ۔

فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جانا اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ یہ عناصر نہ صرف ریاست بلکہ عام عوام کے بھی دشمن ہیں ۔

بے گناہ لوگوں پر حملے، بچوں کو شہید و زخمی کرنا اور شہری آبادی میں خوف پھیلانا ان کی انسان دشمن سوچ اور درندگی کی واضح عکاسی کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا کے عوام نے فیصلہ کرلیا کہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دینگے ، گورنر فیصل کریم کنڈی

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ عام شہری اور معصوم بچے بنتے ہیں۔ ایسے حملے کسی مذہب، قانون اور انسانی اقدار کے مطابق نہیں ۔

لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ مقامی عوام دہشت گرد عناصر کی ہر قسم کی سہولت کاری اور پشت پناہی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، تاکہ ایسے دہشت گردوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

editor

Related Articles