ٹی ٹوئنٹی میں وہ کارنامہ ہو گیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا،نئی تاریخ رقم

ٹی ٹوئنٹی میں وہ کارنامہ ہو گیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا،نئی تاریخ رقم

نیپال نیشنل کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی، چین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز اسکور کیے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے مجموعوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

میچ میں نیپال کے بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے شروع سے ہی بڑے شاٹس کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، کوشل بھرتیل نے انتہائی شاندار اور دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی جبکہ دیگر بلے بازوں نے بھی بھرپور پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چینی بولرز کو دباؤ میں رکھا۔

اس میچ کی خاص بات کوشل بھرتیل کی وہ شاندار کارکردگی رہی جس میں انہوں نے ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے جڑ کر عالمی کرکٹ میں بھارت کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے منفرد ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں :برازیلین فاسٹ بولر لورا کارڈوسو کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 9 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ

اس سے قبل بھی نیپال نے 2023 کے ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف 314 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 300 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس طرح نیپال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں دو مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

نیپال کی اس تاریخی کارکردگی کو عالمی کرکٹ حلقوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسے ایسوسی ایٹ کرکٹ کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles