آذربائیجان کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

آذربائیجان کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

 آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آئندہ ہفتے پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے باکو کے دورے کے دوران صدر علیئیف کو دعوت دینے کے بعد ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کریں گے۔دورے کی تیاری کے سلسلے میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے مئی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاکہ دورے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *